سول ایوی ایشن: مسافروں سے ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ٹیکس وصول کریگی
لاہور (این اے ) ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئر پورٹس مینجر کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سول ایوی ایشن اب ایئر پورٹ ٹیکس کی مد میں مسافروں سے ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ٹیکس وصول کرے گی جس کے بعد پاکستانی کرنسی میں 2800روپے وصول کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 20 ڈالر فی کس وصول کیے جاتے تھے، ملک میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مسافروں سے پاکستانی کرنسی میں 2800روپے وصول کیے جائیں گے۔