ٹرمپ کا مودی سے رابطہ ، کشیدگی کم کرنے پر زور

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے معاملے پر جاری کشیدگی کم کرنے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگن گڈلی کے مطابق مطابق ٹرمپ نے پیر کے روز انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور پاکستان اور انڈیا  کے درمیاں کشمیر کے ایشو پر جاری کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ  ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ٹرمپ نے بتایا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کیا اہمیت ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں لیڈران نے اس بات پر بھی گفتگو کی کہ کیسے انڈیا اور امریکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے 5 اگست کو انڈیا کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیاں پہلے سے جاری کشدگی میں بہت ذیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے انڈیا کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کی درخواست پر اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلا س منعقد ہوا تھا۔

خیال رہے انڈیا کے 5 اگست کے اقدام کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھی دونوں ممالک کے افواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اضافہ ہوا ہے۔   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز انڈین فوج کی’بلا اشتعال‘ فائرنگ سے مزید دو شہری ہلاک ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *