بھارت میں پسند کی شادی کرنے والی کم سن لڑکی پر تشدد، ویڈیو وائرل

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارت میں پسند کی شادی کے لیے اپنے کزن کے ساتھ فرار ہونے والی 14 سالہ لڑکی کو گاؤں کی پنچایت نے سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کم سن لڑکی کو لاٹھیوں، لاتوں اور گھونسوں سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آیا جہاں پنچایت کے ارکان نے 14 سالہ لڑکی کو پسند کی شادی کا اظہار کرنے پر سرعام ذلیل کیا اور تشدد کرتے رہے۔

گاؤں کی پنچایت نے 20 سالہ کزن کو زمین پر بٹھا کر سرجھکائے رکھنے کا حکم دیا اور پھر کم سن لڑکی کو پیش کیا گیا جس نے پوچھ گچھ کے دوران کزن سے شادی کا اظہار اور فرار ہونے کا اقرار کیا جس پر گاؤں کے پنچایتی لیڈر نے کم سن لڑکی کو مارنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی سے والدین سے ملاقات کی تاہم والدین سمیت گاؤں کے کسی شخص نے پنچایت کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے لیڈی کانسٹیبل کو متاثرہ لڑکی سے ملنے اور بیان لینے کے لیے بھیج دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *