سعودی عرب اور یو اے ای میں برطرف 3 ہزار پاکستانی ڈاکٹروں کو بحال کرانے کا مطالبہ

کراچی (نیوزالرٹ) سعودی عرب اور یو اے ای میں ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل تین ہزار پاکستانی ڈاکٹروں کی برطرفی پر ڈاکٹروں نے حکومت پاکستان سے نوٹس لیتے اور دونوں حکومتوں سے رابطہ کرکے ڈاکٹروں کو بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد عارف، پروفیسر خلیل احمد گل، پروفیسر نعیم الحق پروفیسر مصطفی قائم خانی، پروفیسر سید شاہد نور، عباس حسین، اطہر صدیقی اور دیگر نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل اسپیشلائزڈ ڈاکٹر گزشتہ 15 سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، اس عرصے کے دوران دونوں ملکوں کی حکومتوں کو ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا لیکن اب اچانک ہی سعودی کمیشن فار ہیلتھ اسپیشلٹیز اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل 3 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اور یواے ای کی حکومتوں کے مطابق یہ ڈاکٹرز کوالیفائیڈ نہیں ہیں ایسا کہنا ان کی تذلیل کے مترادف ہے، اس عمل سے پاکستان کے ساتھ اس ادارے کا وقار بھی مجروح ہوا ہے جہاں سے ان ڈاکٹروں نے ڈگریاں حاصل کیں، ہم مذکورہ اداروں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ایم ڈی، ایم ایس کی اسناد ہمارے ملک کی اعلیٰ جامعات سے جاری کی جاتی ہیں اور ان کی حیثیت پر سوال اٹھانا ہمارے تدریسی نظام کی ہتک کے مترادف ہے۔

ایسوسی ایشن کے ارکان نے کہا کہ اگر سیاسی وجوہات کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا تو حکومت پاکستان فوری طور پر ان دونوں ممالک کی حکومتوں سے رابطہ کرے اور مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کوششیں کی جائیں، تین ہزار ڈاکٹرز کی برطرفی ان کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔

4 thoughts on “سعودی عرب اور یو اے ای میں برطرف 3 ہزار پاکستانی ڈاکٹروں کو بحال کرانے کا مطالبہ

  • June 20, 2020 at 2:04 pm
    Permalink

    I really like reading through an article that can make
    men and women think. Also, thank you for allowing for me to comment!

    Reply
  • June 21, 2020 at 9:25 am
    Permalink

    I don’t even know how I ended up here, but I thought this post was great.
    I don’t know who you are but definitely you’re going to a famous blogger if you
    are not already 😉 Cheers!

    Reply
  • June 21, 2020 at 5:00 pm
    Permalink

    This paragraph gives clear idea for the new people of blogging, that really how to do blogging and site-building.

    Reply
  • June 25, 2020 at 4:24 am
    Permalink

    I know this if off topic but I’m looking into starting my own blog and was wondering what all is required
    to get setup? I’m assuming having a blog like yours would cost a pretty penny?

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *