سلامتی کونسل اجلاس نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں رکھنے کے بھارتی حربوں کو بے نقاب کر دیا،وزیر خارجہ

اسلام آباد(نیوزالرٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں رکھنے کے بھارتی حربوں کو بے نقاب اور نفی کر دی ہے۔کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ سب سے بڑے عالمی فورم میں خصوصی طور پر تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ سنگین خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اس حقیقت کا بھی ثبوت ہے کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کی صورتحال پر غورل کیلئے کل اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں ایک مشاورتی اجلاس بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مختلف قومی اداروں کے نمائندے شرکت کرینگے۔

2 thoughts on “سلامتی کونسل اجلاس نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں رکھنے کے بھارتی حربوں کو بے نقاب کر دیا،وزیر خارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *