سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل وزیراعظم، امریکی صدر میں رابطہ

اسلام آباد (این اے) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کشمیر سے متعلق اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 منٹ تک جاری رہنے والی گفتگو میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے امریکی صدر کو آگاہ کیا۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ن بتایا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر کو پاکستانی نکتہ نظرسےآگاہ کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر رابطے میں رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فرانس سے بھی رابطہ کریں گے اور اپنا نکتہ نظر بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جی فائیو کےرکن ممالک سے پاکستان کا رابطہ ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے خطے کی بہتری کیلیےکردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *