پاکستان کیلئے دو سال سے معطل امدادی پروگرام بحال

اسلام آباد (این اے) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دو سال سے معطل پاکستان کیلئے امدادی پروگرام بحال کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہےکہ امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے قوم کو یہ خوشخبری بھی دی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے دو سال سے معطل پاکستان کے لیے امدادی پروگرام بھی بحال کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *