کشمیر بنے گا پاکستان ” کشمیر سے منسوب یوم آزادی کا لوگو جاری

اسلام آباد (این اے) پاکستان نے کشمیر سے منسوب یوم آزادی کا نیا لوگو جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کشمیر سے منسوب کرنے والا لوگو بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لوگو میں پاکستان کا جھنڈا “کشمیر بنے گا پاکستان ” کا عزم لیے لہرا رہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخی سے اجاگر کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *