سمجھوتا ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(این اے) وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے مگر ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے کیونکہ جنگ قوموں کو پیچھے لے جاتی ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ مودی سرکار کے کشمیر بارے فیصلے سے دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے کھڑی ہو گئی ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے بعد خود سرحدی علاقوں کا دورہ کروں گا، لال حویلی کا لال چوک کے ساتھ جنم جنم کا رشتہ ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے مگر ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کا ساتھ نہ دینے والوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت نے سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد زیرو پوائنٹ تک جانے والی تھر ایکسپریس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری طرف سے بھارتی اسٹیشن مونا باؤ کو خدا حافظ۔

انہوں نے کہا کہ تھرایکسپریس کو بند کر رہا ہوں، کسی میں ہمت ہے تو چلا کر دکھائے۔ جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *