سندھ میں پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی کا اعلان

کراچی (این اے) محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک کے تھیلوں پر مکمل پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر سے ہوگا۔

یہ اعلان آج مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نےکلفٹن تین تلوار پرشہریوں میں کپڑےکےتھیلےتقسیم کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلوں کی تیاری،فروخت اوراستعمال پرمکمل پابندی عائدہوگی،پلاسٹک  کی تھیلوں کےاستعمال کےسدباب کےلئےعوامی آگاہی مہم کاآغازکردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جائینگے،کپڑےکےتھیلوں کی تقسیم کامقصدپلاسٹک کی تھیلوں کااستعمال روکناہے۔  کراچی سمیت سندھ بھرکےعوام اس آگاہی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔

بیرسٹرمرتضی وہاب نے اس موقع پر پلاسٹک کی تھیلیاں بنانےوالےکارخانےداروں،دکانداروں اورقومی میڈیاسےبھی تعاون کی اپیل بھی کی ۔  انہوں نے کہا کہ کارخانے داروں، دکانداروں اورمیڈیاکےتعاون کےبغیر مہم کاکامیابی ہوناممکن نہیں ہے۔

انہوں نے سندھ کے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے سندھ حکومت کا ساتھ دیں،پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال پہلےسےممنوع ہےہم اس پرعملدر آمدکرواناچاہتےہیں۔ یکم اکتوبر کے بعد قانون حرکت میں آئیگا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پابندی کےاطلاق کےبعد فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں،کراچی کےپچاس فیصدسےزائدبرساتی نالےچوک ہونےکی ایک وجہ پلاسٹک کی تھیلیاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *