شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، بچل، علی رضا، بابر اور احسن شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *