ایران کا ایک تجارتی جہاز بحیرہ قزوین میں ڈوب گیا

باکو (ویب ڈیسک) ایران کا ایک تجارتی بحری جہاز جمعے کے روز بحیرہ قزوین میں ڈوب گیا۔ روسی نیوز ویب سائٹ اسپٹنک کے فارسی ایڈیشن کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:22 پر آذربائیجان کی بندرگاہ لنکران کے نزدیک پیش آیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق جہاز کے عملے کو مکمل طور پر بچا لیا گیا۔
آذربائیجان کی سمندری اتھارٹی نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ ایرانی کارگو جہاز نے بحیرہ قزوین میں حادثے کے سبب مدد کی اپیل کی تھی۔
آذربائیجان کے حکام نے دو ہیلی کاپٹروں اور سمندری کشتیوں کو جائے حادثہ پر بھیجا۔
اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر سوار 9 افراد کو بچا لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *