پی آئی اے کا سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (این اے) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے 10 ستمبر سے سیالکوٹ سے لندن کے درمیان پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔

سیالکوٹ سے لندن براہ راست فضائی سروس سے سمندرپار پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر، جہلم، اور گجرات کے رہائشیوں کو بھی زیادہ سہولت میسر ہوگی۔

سیالکوٹ سے لندن پروازیں شروع کرنے سے پی آئی اے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے لندن کا روٹ شروع ہونے سے سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *