میزائل تجربہ جنوبی کوریا کیلئے وارننگ ہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنے نئے میزائل تجربے کو جنوبی کوریا کے لیے وارننگ قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ روز جاپان کے ساحل میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا اور اس تجربے کا شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن نے خود معائنہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کا نیا میزائل تجربہ جنوبی کوریا کے لیے ایک پیغام ہےکہ وہ ہتھیاروں کی خریداری اور امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں سے باز رہے۔

شمالی کوریا نے اس میزائل تجربے کو جنوبی کوریا کی جنگجوئی کے لیے سنجیدہ وارننگ قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *