ایک اور رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

قبائلی ضلع خیبر کےحلقہ پی کے 107 سے کامیاب آزاد رکن صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے شفیق آفریدی کو پارٹی مفلر پہنایا۔

پی ٹی آئی کے ناراض رکن شفیق آفریدی نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

قبائلی اضلاع سے حکمراں جماعت کی نشستوں کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *