صدر مملکت سے داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے وفد کے ہمراہ یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی میں داﺅدی بوہرہ کمیونٹی کے نمایاںکردار کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دیا کہ بوہرہ کمیونٹی سماجی بہبود اور اقتصادی شعبوں میں اپنا گراں قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کی ثقافت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی اجتماعی کوششیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ صدر مملکت نے برہانی فاﺅنڈیشن کے قیام کی بھی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ فاﺅنڈیشن آگاہی و تحقیق کے ماحول کے فروغ میں ایک سنگ میل کا کردار ادا کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *