امریکی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن’ سعودی عرب کو ‘تھاڈ دفاعی نظام’ فراہم کرے گی

ریاض(ویب ڈیسک)امریکا کی دفاعی آلات اور اسلحہ تیار کرنے والی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن’ سعودی عرب کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کے تحت سعودی عرب ایک ارب 48 کروڑ ڈالر مالیت کا ‘تھاڈ دفاعی’ نظام خریدے گا۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدے میں تبدیلی کے بعد اسے سعودی عرب کی ضروریات کے مطابق دفاعی نظام میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ نئے معاہدے کے بعد اس ڈیل کی قیمت پانچ ارب 36 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *