سعودی عرب کی جانب سے امریکی فورسز کا خیر مقدم

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ایک ذمے دار ذریعے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین اور تمام افواج کے سپریم کمانڈر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے مملکت میں امریکی فورسز کے خیر مقدم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے مذکورہ ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خطے کے دفاع اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ عمل کی سطح کو بڑھانا ہے۔ سعودی عرب اور امریکا خطے کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی انتہائی خواہش رکھتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ “سعودی عرب میں ہماری فورسز کا استقبال اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری صلاحیت اور قدرت کو مضبوط بنائے گا اور اضافی مزاحمت کا موقع فراہم کرے گا”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *