خیبرپختونخواہ: قبائلی اضلاع کے6 ہزارنوجوانوں کوفوج میں ملازمتیں دینے کا فیصلہ

کرا چی(رپورٹ:- نعمت اللّٰہ بخاری) خیبرپختونخواہ میں شامل کردہ قبائلی اضلاع کے6 ہزارنوجوانوں کوفوج میں ملازمتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف آف آرمی اسٹاف کی خصوصی ہدایت پر قبائلی نوجوانوں کے لیئے تعلیمی معیارمیٹرک سے کم کر کے مڈل مقرر کیا ہے جب کہ قد اور سینےکے مقررہ معیاراور عمرکی حد میں خصوصی چھوٹ دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار کی سہولت مہیا ہو اور  ان پسماندہ علاقوں کے لوگوں کا معیارزندگی بلند ہو اور وہ مالی خوشحالی کے ثمرات بروقت حاصل کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *