حافظ سعید کی گرفتاری پر ٹرمپ کا تبصرہ

واشنگٹن: کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ دس سال تلاش کے بعد ممبئی حملوں کا نام نہاد ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار ہو گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ آخری دوسال حافظ سعید کو تلاش کرنے میں بہت دباؤ ڈالا تھا۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump

After a ten year search, the so-called “mastermind” of the Mumbai Terror attacks has been arrested in Pakistan. Great pressure has been exerted over the last two years to find him!

خیال رہے کہ آج ہی پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جماعت الدعوہ کے سربراہ  کول اہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے آج کی گرفتاری پر بتایا کہ حافظ سعید کو چندہ اکٹھا کرنے اور داخلی معاملات پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے رہنما انسداد دہشت گردی عدالت گجرانوالہ میں ایک اور مقدمے میں ضمانت کرانے کے لیے جارہے تھے اور انہیں گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل ہی پانچ تنظیموں دعوہ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ پر مقدمات درج کیے تھے۔

 ان مقدمات میں حافظ محمد سعید، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ اور محمد یحییٰ عزیز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔  مذکورہ افراد پر ٹرسٹ کی آڑ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلیے فنڈز اکٹھے کرنے کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *