جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این اے) جماعت اسلامی نے 25 جولائی کے یوم سیاہ اور آج کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔ 25 جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے اسلام آباد میں تیاریوں سے متعلق حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مقامی سطح کے حزب اختلاف کے رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت سینیٹر عبدالغفور حیدری کریں گے جس کے دوران 25 جولائی کے حوالے سے احتجاج کا لائحہ تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوم سیاہ کے پروگرام کے انتظامات کو ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے یوم سیاہ اور اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *