مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اور اہلکار کی خود کشی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اور اہلکار کی خود کشی

سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، ڈی-37 بٹالین سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ خودکشی کی وجہ تاحال نامعلوم ہیں۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ایک کرنل روہت شرما نے لیہ ضلع میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، اسی طرح 26 مئی کو بھی ضلع بارہ مولا میں انجینیئرنگ ریجمنٹ-22 کے سپاہی تیروپتی راؤ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 436 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *