۔2023 کا ورلڈ کپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن پی سی بی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے میزبانی بھارت کو مل گئی، عارف علی خان عباسی کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) کرکٹ کا آئندہ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا جائے گا اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو ملنی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے میزبانی بھارت کو مل گئی ۔اس بات کا انکشاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا ۔ڈان ٹی وی کے اینکر سینئر صحافی مجاہد بریلوی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اگلی باری پاکستان کی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڈ نہیں کی۔

حصہ نہیں لیا اور خاموشی اختیار کرلی جس کے نتیجے میں اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی بھارت کے پاس چلی گئی ہے ۔ماضی میں دو مرتبہ پاکستان کو ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عارف علی خان عباسی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں دلچسپی لیتا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا تو اگلے ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو ملنی تھی انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ہم نے دو مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے فائٹ کی اور سب سے زیادہ سپانسرشپ کی بڈ  دے کر میزبانی کا اعزاز حاصل کیا اور بھارت خود چل کر ہمارے پاس آیا تھا۔

ایک سوال پر عارف علی خان عباسی نے کہا کہ کرکٹ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جب دو ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو ایک ٹیم جیتی ہے اور دوسری ٹیم ہارتی ہے پاکستان نہیں جیت سکا کوئی بات نہیں لیکن ہمارے کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی بالکل ٹھیک تھی اس نے کوئی غلطی نہیں کی البتہ سلیکشن پر سوالات ضرور اٹھائے گئے آپ زخمی کھلاڑیوں کو کیوں لے کر گئے ان فٹ کھلاڑیوں کو لے کر جانے کی ضرورت نہیں تھی اور چیف سلیکٹر کو ٹیم سلیکٹ کر لینے کے بعد خود انگلینڈ جانے اور گراؤنڈ میں اترنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ۔وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ہیں انہیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا چیئرمین پی سی بی کو سلیکشن کمیٹی ورثے میں ملی تھی اب آئندہ کے لئے نہیں سلیکشن ٹیم بنانا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ جو ٹیم بہتر کھیلیں اسی نے کامیابی حاصل کی میچ فکسنگ کے حوالے سے الزامات سب کو اس باتیں ہیں ہوم ٹیم ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج اٹھاتی ہے اور برطانیہ نے بھی یہی کیا ۔برطانوی ٹیم کو کرکٹ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی جیت مبارک۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *