سینیئرصحافی نذیرخان کے اعزاز میں تقریب پزیرائی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی پریس کلب کلب کے تحت سینیئرصحافی نذیرخان کے اعزاز میں تقریب پزیرائی منعقد ہوئ، نذیرخان نے اپنی 50 سالہ صحافتی زندگی کے حوالے سے مختلف ادوارکے تجربات اورمشاہدات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحافی اپنے ذاتی خیالات اورنظریات سے بالا تر ہوکر ہی فرائض انجام دے کر ہی اپنے پیشہ سے انصاف کرسکتا ہے ،اس موقعہ پر مقررین نے نذیر خان کی صحافت میں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور ان کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اظہارخیال کرنے والوں میں ڈاکٹر توصیف احمد خان، ظہوراحمد نیازی، حبیب خان غوری، سعید عثمانی، کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابرشامل تھے، مقررین کا کہنا تھاکہ نذیرخان نے نصف صدی پر محیط صحافتی سفر کے دوران اپنی رپورٹنگ میں ذاتی رائے اورخیالات سے بالاتر ہوکر غیرجاندارانہ صحافت کے فروغ میں روشن کردارادا کیا،حکمراںوں سے لے کراپوزیشن کے رہنما بھی نذیر خان کے اس عمل کوعزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہے،خاص طورپرمحترمہ بے نظیربھٹواورمیاں نوازشریف ان کے بہت متعرف رہے، نذیرخان آنے والے صحافیوں کے لیے مشعل راہ ہیں، آخر میں نذیر خان کو کلب کی یادگاری شیلڈ اورسندھ کی روائتی اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی،تقریب کے شرکا میں روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹرطاہرنجمی،اطہر ہاشمی، ڈاکٹرعبدالجبار خان،مقصود یوسفی، شبیراحمد صدیقی،شاہد جتوئی، جاوید مہر، زاہد حسین، کفیل احمد،مسرورکمال، فرحت شیر خان و دیگر شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *