ترسیلات زر میں اضافہ، عمران خان کا بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ

اسلام آباد(این اے) وزیراعظم عمران خان نے ہنڈی کے بجائے بینک کے ذریعے رقوم بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی حجم 21.88 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ترسیلات میں اضافے کی شرح صرف 2.9 فیصد تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *