بعض افغان کھلاڑیوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(این اے) پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں افغان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔

اجلاس میں کمیٹی کنوینر نور عالم خان نے کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے کھلاڑی بھی موجود ہیں، پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد جس طرح انھوں نے رویہ رکھا اور گالیاں دیں وہ بتا نہیں سکتا، نادرا حکام نے 2 ہزار، 3 ہزار روپے پر ان کو شناختی کارڈاورپاسپورٹ بنا کردیے، انھوں نے ہدایت کی کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا میں حساس اداروں سے کلیئرنس لازمی لی جائے، افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر دنیا بھر میں دہشت گردی و دیگرسنگین جرائم کر کے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *