وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم کریں گے، ان کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ علاقائی امن، سلامتی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہو گا۔

اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کے دورہ کی بابت کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم وہ وائٹ ہاؤس سے تفصیلات حاصل کر کے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ طریق کار کے مطابق مناسب وقت پر دورے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *