وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی (نیوزالرٹ) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے، دورہ کراچی میں وزیراعظم صنعت کاروں تاجروں سمیت تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

انہیں کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ان کے ہمراہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ سمیت معاشی ٹیم کے دیگر حکام بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم معاشی اصلاحات کے بارے میں تاجر برادری کو اعتماد میں لیں گے اور معیشت کی بہتری و برآمدات اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے تاجر برادری کی تجاویز بھی سنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *