سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی شفیع جاموٹ کے انتقال پر نواب یوسف تالپور کا لواحقین سے گہرے دکھ اظہار

کراچی (نیوزالرٹ) ملک کے سینئر پارلیمینٹیرینز اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے سینئر سیاستدان و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی شفیع جاموٹ کے انتقال پر ان کے لواحقین سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔انھوں نے کہا کہ مرحوم سیاست کے سفر میں طویل عرصے میرے ہمرقاب رہے۔ایم آر ڈی کی تحریک میں ہم نے آمر ضیاء الحق کے خلاف پرامن تحریک چلائی،جیلیں اور آمروں کی سختیاں برداشت کیں،لیکن جمہوریت کے خاطر آمر کی ہر سختی برداشت کی اور اپنے مقصد میں ثابت قدم رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *