.کراچی یونین آف جرنلسٹس: ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا

کراچی (نیوز الرٹ) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے تین ٹی وی چینلز کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، اپنے ایک بیان میں کے یو جے کے صدر اشرف خان، جنرل سیکرٹری احمد خان ملک اور ارکان مجلس عاملہ نے کیپیٹل ٹی وی، 24 نیوز اور ابتک ٹی وی کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، کے یو جے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ میڈیا پر پابندیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف 16 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے ، اس روز ملک بھر کے صحافی اور میڈیا ورکرز ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کریں گے اور اگر ان کا سد باب نہ کیا گیا تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، کے یو جے نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ اس ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *