آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

لاہور(این اے) پاکستان تحریک انصاف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔

 ذرائع کے مطابق قرار داد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ہارون گل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملکی سلامتی کے لیے بطور پروفیشنل سولجر کردارادا کرنے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

قرار دا د کے متن میں درج ہے کہ یہ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے بھی جنرل قمرجاوید با جوہ کے غیر جانبدارانہ کردار کوسراہتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ہارون گل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کی بقا، اس کے  استحکام اور ملک کے جمہوری اداروں کے تحفظ پر تمغہ جمہوریت سے نوازا جائے۔

بے نظیر بھٹو جب پہلی مرتبہ 1988 میں برسر اقتدار آئی تھیں تو انہوں نے اس وقت جنرل مرزا اسلم بیگ کو تمغہ جمہوریت سے نوازا تھا۔ وہ اس وقت پاک فوج کے سربراہ تھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *