پی این ایس اصلت کا جدّہ بندرگاہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدّہ کا دورہ کیا جہاں رائل سعودی نیول فورسز کے نمائندگان نے اس کا پر تپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

جدّہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے نمائندگان نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے رائل سعودی نیول فورسزکے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اور دیگر آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

دورے کے دوران آفیسرز اور جوانوں کے لئے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے اختتام پرپی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *