بھارت: موسلا دھار بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا 6 افراد ہلاک 30 لاپتہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، ضلع رتنگری میں تیواری ڈیم ٹوٹنے کے باعث 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

بھارتی ریسکیو ادارے این ڈی آر ایف کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے 2 ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، امدادی کاموں کے لیے بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر اور بحریہ کے اہلکاروں کی مدد بھی طلب کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *