نااہل دیئے گئے جہانگیرترین کی وزارت اطلاعات کے دفترمیں پریس کانفرنس پراپوزیشن کی شدید تنقید

اسلام آباد (این اے) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جہانگیرترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ جہانگیر ترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہینِ عدالت ہے، مالی اورباورچیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا سپریم کورٹ میں اعتراف کرنے والا سرکاری وسائل استعمال کررہا ہے، عمران صاحب جہانگیرت رین کو منع نہیں کرسکتے کیونکہ اے ٹی ایم کے ناراض ہونے سمیت بنی گالا کے محل کا خرچہ بند ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپنے کئیر ٹیکر کو سرکاری وسائل کا استعمال کس قانون کے مطابق کروا رہے ہیں ، ‎عمران صاحب سپریم کورٹ سے منی لانڈرنگ پرنااہل شخص آپ کی حکومت کی ترجمانی کر رہا ہے، ‎نااہل قرار پانے والا مشہورزمانہ منی لانڈرر حکومتی پالیسی بیان کررہا ہے۔ کیا یہ ہے نیا پاکستان، ‎سپریم کورٹ نے جسے جھوٹا قرار دیا، اب وہ قوم کو کیا سچ بتائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *