لندن میں تحقیقات ہو رہی ہے جس میں عمران نیازی کا بہت بڑا اسکینڈل آنے والا ہے .

کراچی (نمعت اللہ بخاری)آصف زرداری نےجیو نیوز پر انٹرویو میں برطانیہ میں پکڑے جانے والے ایک کرپشن کیس کا ذکر کیا۔ اس کیس کے ذکر سے صادق و امین لاڈلے نِکا کی شکل سے ذرا نقاب سرکتا ہے۔ اسلیے یہ پروگرام آن ایئر جانے سے رکوا دیا گیا۔

یہ ابراج کیپیٹل کے عارف نقوی کا کیس ہے۔ جب وہ برطانیہ میں پکڑا گیا تو اس نے سب سے پہلا کانٹیکٹ نمبر عمران خان کا دیا۔
60 کروڑ ڈالر مشترکہ سرمایہ جمع کرکہ کام کرنے والا عارچ نقوی 15 ارب ڈالر پہ پہنچا تو توجہ میں آ گیا۔
فراڈ کی شکایات پہ تفتیش کی گئی تو 1 ارب ڈالر کا غبن نکلا۔ شکایت کنندگان سرمایہ کاروں میں بل کلنٹن، بل گیٹس جیسے طاقتور امیریکن افراد شامل ہیں۔
عارف نقوی نے ضمانت مانگی تو وکیل نے اسکے پاکستان فرار کے امکان اور پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے تعلق کے باعث واپس نہ آنے کا خدشہ ظاہر کیا تو برطانوی عدالت نے عارف نقوی کی ضمانت کینسل کردی۔
تحقیقات کا دائرہ پاکستان تک ہونے پہ امریکی، برطانوی یا مشترکہ وفد پاکستان تک تحقیقاتی رسائی کریگا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کو یورپ سے آنے والے سرمائے کا 60٪ عارف نقوی کی جانب سے تھا۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ عمران خان پہ اکبر ایس بابر کا تین ملین ڈالر فنڈ چوری اور 18 اکاؤنٹس چھپانے کا کیس بھی اسٹبلشمنٹ کی مہربانیوں کے باعث رعایتوں کے ساتھ عدلیہ کی پائپ لائن میں ہے۔۔۔

عارف نقوی کی امریکہ حوالگی کا مطالبہ بھی سرِدست ایک نکتہ ہے اور یار دوستوں کا خیال ہے کہ اپنا جھوٹا وقار بچانے کیلیے اسی لیے حال ہی میں عمران خان نے امریکہ کے دورے اور ٹرمپ سے ملاقات کا اظہار کیا۔ تاکہ کانفیڈنشلی اس معاملے کو درپردہ نمٹا لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *