بلاول بھٹو کا پارک لین کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا پارک لین کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نیب نے گرفتار کرنا ہے تو کر لے، بلاول بھٹو زرداری ضمانت نہیں کروائیں گے، نیب کی دھمکیوں میں پہلے کبھی آئے نہ اب آئیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے شیئر ہولڈر بننے کے وقت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک سال کے تھے، اُن کا کبھی بھی کمپنی کے مالی یا انتظامی معاملات سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ نیب نے پارک لین کے حوالے سے جو سوال پوچھے، ان کے جواب دیئے جا چکے ہیں، میڈیا ٹرائل کے ذریعے پیپلز پارٹی کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حکمران اپنے ہتھکنڈے استعمال کر لیں، جھوٹے اور جعلی مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *