حج 2019، روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا اسلام آباد سے آغاز ہو گا،غلام سرور خان

حج 2019 کیلئے فضائی آپریشن 4 جولائی سے شروع ہو گا،غلام سرور خان

اسلام آباد (پ ر)حج 2019، روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا اسلام آباد سے آغاز ہو گا۔یہ بات وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی،غلام سرور خان نے بروز اتوار روڈ ٹو مکہ منصوبہ پر بیان دیتے ہوۓ کہی۔انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ ،روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل ہے۔51 رکنی سعودی امیگریشن آج اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ غلام سرور خان نے واضح کیا کہ سعودی امیگریشن کا عملہ کل سے ائیرپورٹ پر اپنا نظام قائم کردیں گے۔سعودی امیگریشن عملہ پاکستانی حجاج کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی مکمل کرے گا۔اسلام آباد ائیرپورٹ سے پائلٹ منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی کاونٹرز لگانے کا کام مکمل ہو گیا۔حج 2019 کیلئے فضائی آپریشن 4 جولائی سے شروع ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *