میچ میں پاکستانیوں پرحملہ آوروں کو کچھ خاص لوگوں کی مدد حاصل تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(این اے)  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک افغان میچ کے دوران افغان شائقین کے پاکستانیوں پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ کھیل کی گہما گہمی اور گرمی کے باوجود بہروپ بدل کر کچھ لوگوں نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر جو رویہ اپنایا وہ کھیل نہیں تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے ایک ا فغان لڑکے کی وڈیو بھی شئیر کی جو اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ نہیں کر پایا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اورانسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ایسا رویہ اپنانے والوں کو کچھ خاص لوگوں کی مدد حاصل تھی جن کے بارے میں ہمیں علم ہے، ہم پاکستانی اپنی اقدار سے جڑے رہے اور ہم نے اسٹیڈیم میں اسی رویے کا مظاہرہ کیا۔

Asif Ghafoor

@peaceforchange

Notwithstanding heat of the game, displayed attitude in and outside stadium by few including support from some ‘known’ people in disguise wasn’t sportsmanship.
Yet, we Pakistanis stood by our ethos and that’s how Pakistanis behaved inside stadium.

12:56 AM – Jun 30, 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *