افغانستان : طالبان جنگجوؤں نے حکومت کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے 30 اراکین کو قتل کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کابل سے آنے والی خبرون کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبے بغلان کے ضلع نہرن کے ایک گاؤں پر حملہ کردیا، حکومت کے حمایت گروہ اور طالبان کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے 30 اراکین مارے گئے۔

حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد و معاونت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جس نے اب تک افغان فوج کے ہمراہ طالبان کیخلاف کئی کامیاب آپریشن میں حصہ لیا ہے۔ اس گروہ میں افغان قبائل کے سردار بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *