متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا

اسلام آباد(این اے) متحدہ اپوزیشن کا اجلاس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں پیپلزپارٹی کا کوئی رکن بھی شریک نہیں ہوا جب کہ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی، روحیل اصغر، کھیئل داس کوہستانی، مولانا اسعد محمود، مفتی محمود اور شاہدہ اختر سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری اور سپلمنٹری گرانٹس کے منظوری پر بات چیت کی گئی اور رہبر کمیٹی کے لئے نامزدگی سے متعلق بھی مشاورت کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *