سعودی عرب پاکستان کو خطے میں قوت اور استحکام کا ذریعہ سمجھتا ہے, سعودی بحریہ

کراچی(این اے) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 111 ویں مڈ شپ مین اور20 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 77 مڈ شپ مین اور98 شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس شامل ہیں جن میں 25 خواتین کیڈٹس بھی ہیں۔ اس کے علاوہ پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین کے 2، قطر کے 7 اورسعودی عرب کے 3 مڈ شپ مین بھی شامل ہیں۔ مڈ شپ مین طلحہ مسعود نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا سب سے قریبی دوست ہے، سعودی عرب پاکستان کو خطے میں قوت اور استحکام کا ذریعہ سمجھتا ہے، دونوں ممالک عالمی استحکام اور علاقائی امن و امان کے لئے کوشاں ہیں، مشرق وسطیٰ اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے، سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تمام معاملات کا پرامن تصفیہ چاہتا ہے۔ پاکستان نے امن کے لئے اندرونی اوربیرونی محاز پر لاتعداد قربانیاں پیش کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *