سسٹم کی درستگی کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (این اے) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور سسٹم درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کے فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا گزشتہ حکومتوں کے بوئے کانٹے چن چن کر صاف کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتر بنائے گی ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ سابق ادوار میں عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نظام درست نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *