نادرا، کسٹم ، ایف آئی اے ، ایف بی آر اور دیگر اداروں کے تعاون سے ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے، حماد اظہر

۔30 جون کے بعد بے نامی جائیدادیں ضبط اور 7 سال قید کی سزا ہو گی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ڈیٹا ہمیشہ خفیہ رہے گا جبکہ نا ن فائلرز کا پوری قوت سے پیچھا کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ نادرا، کسٹم ، ایف آئی اے ، ایف بی آر اور دیگر اداروں کے تعاون سے ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے۔ 30 جون کے بعد بے نامی جائیدادیں ضبط اور 7 سال قید کی سزا ہو گی ۔

ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ڈیٹا ہمیشہ خفیہ رہے گا جبکہ نا ن فائلرز کا پوری قوت سے پیچھا کریں گے ہفتے کے روز ایمنسٹی سکیم کے بارے میں ٹیکس گزاروں کی سہولت کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بے نامی جائیدادوں کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی ہے 30 جون کے بعد ایسی جائیدادیں ضبط کر لیں گے جبکہ 7 سال تک سزا بھی ہو گی ایسے تمام افراد کا ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے ہر شخص کا ڈیٹا ویب سائٹ پر دیکھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نادرا ، کسٹم ، ایف بی آر، آیف آئی اے، بینکوں اور دیگر اداروں کی تعاون سے 5 کروڑ سے زائد افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے نادرا ڈیٹا تک رسائی کے لئے 500 فیس وصول کر رہا ہے حکومت نےنادرا سے فیس میں کمی کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے گزشتہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں اثاثے ظاہر کرنے والوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ پبلک آفس ہولڈر ہو سکیم سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس کے حوالے سے چاروں صوبے تعاون کر رہے ہیں تھوڑا بہت مسئلہ ڈی سی ریٹ کا ہے جس میں خامیاؓں دور کرنے کی تمام صوبوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لئے پہلے ٹیکس گزار کودفتر جانا پڑتا تھا اب اسے بھی آن لائن کر دیا گیا ہے حماد اظہر نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کا ڈیٹا ہمیشہ خفیہ رہے گا تاہم نان فائلرز کے پیچھے پوری قوت کے ساتھ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *