اسلام آباد:ابتدائی 11 ماہ میں 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے

اسلام آباد (اہن اے) وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرض لئے ہیں ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیش ڈپازٹ کی صورت میں لئے گئے 5 ارب ڈالر شامل نہیں۔ حکومت نے صرف مئی کے مہینے میں مشرق وسطیٰ اور یورپ کے بینکوں سے 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مہنگے قرضے لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت رواں ماہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کرے گی، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر تک رہ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *