کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کی کمی

اسلام آباد( این اے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کم ہوا ہے، اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی میں جاری کھاتے کا خسارہ 12 ارب 67 کروڑ 80 ڈالر رہا، جب کہ 18-2017 کے دوران اسی عرصہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب 92 کروڑ ڈالر تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔

ٙ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *