قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری

 اسلام آباد(این اے رپورٹر) قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں بجٹ اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 4 دن ہاؤس کا وقت ضائع کیا گیا، بجٹ سیشن اہم ترین موقع ہے، ایوان میں موجود لوگ عوام سے ووٹ لے کر آئے ہیں لہذا اسپیکر قومی اسمبلی کےکندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے، کل بھی آپ سے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری، سعد رفیق اور محسن داوڑ ایوان کے ممبر ہیں، ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں، اراکین لاکھوں ووٹ لے کر عوام کے جذبات کی ترجمانی کے لیے آتے ہیں، اراکین کی حاضری یقینی بنانا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ2013 میں عوام کی ووٹوں سے ن لیگ حکومت میں آئی تاہم اقتدار سنبھالتے ہی سر منڈواتے ہی اولے پڑے، جب حکومت ملی بجلی20،20گھنٹے جاتی تھی، جذبات میں آکر کہا 6 مہینے میں بجلی کا بحران ختم کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف بدترین سازش کا جال بنا تاہم ہم نے نہایت تحمل و برداشت سے اس وقت کو گزارا، چینی صدر نے ستمبر 2014 میں تشریف لانا تھا، پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا 3 دن کے لیے ڈی چوک سے اٹھ جائیں، پی ٹی آئی کی وجہ سےچینی صدر نے دورہ ملتوی کردیا تاہم دہشت گردی،معیشت کی بہتری کیلئے چین ہماری مدد کو آیا، پی ٹی آئی نے چینی صدر کا دورہ ملتوی کراکےملک دشمنی کا ثبوت دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *