اسلام آباد: ایم کیو ایم کو نئی وزارت دینے اور  میئرز کو مالی پیکیج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد )این اے) اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں متحدہ قومی موومنٹ کو ایک اور وفاقی وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور فیصلہ کیا کہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیا جائے گا، وزیر اعظم نے وفاقی وزیر قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دیا یہ کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کرکے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔وزیر اعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *