کولمبو: سعودی عرب نے چرچ پرحملوں میں 5 مشتبہ افراد کو سری لنکا کے حوالے کر دیا

  کولمبو (ویب ڈیسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے چرچ حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے 5 مشتبہ افراد کی سعودی عرب سے حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان ملزمان میں نیشنل توحید جماعت کا سینئر رہنما محمد ملہان بھی شامل ہے۔

سعودی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان افراد کو سری لنکا کی نشاندہی پر دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا، بعد ازاں ان افراد کو جدہ لایا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کے ملزمان کو کولمبو بھیج دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *