آسٹریلیا کا پاکستان کو 308 رنز کا ہدف

ورلڈکپ 2019 کے سترہویں میچ میں  آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔

محمد عامر نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا، یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عامر نے پانچ وکٹیں لی ہیں۔

ٹاؤنٹن میں آسٹریلوی اوپنرز نے پاکستانی بولرز کے خلاف 146 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

کپتان ایرون فنچ نے 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ تھے جو 10 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین گلین میکسویل زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 گیندوں پر 20 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس دوران ڈیوڈ وارنز نے اپنی سنچری مکمل کی جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اُن کی 15 ویں سنچری ہے۔

وارنر 107 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اُن کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

عثمان خواجہ بھی لمبی اننگز نہ کھیل اور صرف 18 رنز پر محمد عامر کا شکار ہوگئے۔

شان مارش کو 23 رنز پر محمد عامر نے پویلین کی راہ دکھائی تو کولٹر۔نائل کو وہاب ریاض نے صرف 2 رنز پر آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹ کومنز تھے جو 2 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 30 رنز دے کر پانچ، شاہین آفریدی نے 2، جبکہ حسن علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *