مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ ، 2 نوجوانوں کو شہید

سری نگر (این اے)جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کررکھی ہے، ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں نام نہاد آپریشن کے دوران سفاک بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے اونیرا میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہادتوں کے بعد بھی ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، جب کہ وادی میں  مظاہرین کی جانب سے نوجوانوں کی شہادتوں پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *